امریکی ڈالر مزید سستا ،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

امریکی ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا
0
162
dollar

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 24 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 13 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا،جبکہ گزشتہ کاروباری روز اختتام پر ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89 ہزار 129 روپے ہے، بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے سے سونے کا بھاؤ2065 ڈالر فی اونس ہے۔

نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد تیزی آگئی بدھ کو 100 انڈیکس 1692 پوائنٹس اضافے سے 60863 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100انڈیکس 2251 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 61009 رہی، بازار میں 66 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 16 ارب 11 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 207 ارب روپے بڑھ کر 8816 ارب روپے ہے،جبکہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا تھا کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہوکر 59170 پر بند ہوا ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

Leave a reply