واشنگٹن: امریکا میں علیحدگی پسند سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش پکڑے جانے پر امریکی حکام نئی دہلی پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کےمطابق وائٹ ہاؤس کےنائب مشیر برائےقومی سلامتی جون فائنر کی قیادت میں امریکی وفد نے خالصتا ن رہنما گروپتونت سنگھ قتل سازش کےسلسلے میں بھارت کا دورہ کیا ہے، وفد نے امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش پکڑے جانے پر بھارتی حکومت کی تفتیش کے وعدے کی پاسداری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔

امریکی وفد کو سکھ رہنما قتل سازش کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے تفتیشی پینل سےبھی متعارف کرایا گیا جو قتل کی سازش میں ملوث ذمہ داروں کی نشاندہی اور انھیں سزا دلوانے کا مجاز ہوگا، جون فائنر کی قیادت میں امریکی وفد نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی –

واشنگٹن پوسٹ کا امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے انکشافات

خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش کے بارے میں مزید چونکا دینے والی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے کارروائی کرے۔ اسی تناظر میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم کے برنز نے اگست میں بھارت کا دورہ کیا، ان کے ساتھ امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ایورل ہینس بھی تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قتل کی سازش کے انکشاف کے بعد امریکا نے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا

واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے امریکا میں مقیم سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کے قتل کی کوشش کو بروقت ناکام بنادیا تھا اس قتل سازش میں ایک بھارتی اہلکار کا بھی نام سامنے آیا تھا جس پر مودی سرکار نے امریکا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس قتل کی سازش میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے تاہم اس حوالے سے تفتیش سست روی کا شکار ہے ،جبکہ سکھ رہنما قتل سازش کیس میں ایک بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکا میں فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے۔

زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

Shares: