سول ایوی ایشن نے امریکی چارٹرطیارےکواسلام آبادایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔امریکی کمپنی اومنی ایئرکاخصوصی چارٹر طیارہ 28 جولائی کوپاکستان پہنچےگا۔ خصوصی پرواز اواےای423 ملک بدرکیےگئے114پاکستانیوں کولےکرپہنچےگی۔ سی اے اے نےامریکی سفارت خانےکی درخواست پرخصوصی طیارےکولینڈ کرنے کی اجازت دی ہے جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےوزارت خارجہ کی ہدایت پراجازت نامہ جاری کیا۔ امریکہ سےملک بدرہونےوالےپاکستانیوں سےمتعلق وزارت خارجہ کوآگاہ کردیاگیا۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہے ایس او پی کےتحت طیارےکے عملےکوایئرپورٹ پراترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- امریکہ سے اومنی ایئرکاخصوصی طیارہ 28 جولائی کوملک بدرکیےگئے114پاکستانیوں کولےکرپاکستان پہنچےگا
امریکہ سے اومنی ایئرکاخصوصی طیارہ 28 جولائی کوملک بدرکیےگئے114پاکستانیوں کولےکرپاکستان پہنچےگا

Khalid Mehmood Khalid5 سال قبل