امریکہ کی پالیسی چین سے متعلق کیسی ہونی چاہیے؟ چینی سفیر نے واضح‌ کر دیا

0
46

امریکہ میں چین کے سفیر زوئی تیان کائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کے بارے میں امریکی پالیسی حقائق کے مطابق ، استدلال پر مبنی اور غلط فہمیوں سے پاک ہوگی،

سعودی فوٹو گرافر کی حرم مکی میں لی گئی تصویر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

واشنگٹن۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں چین کے سفیر زوئی تیان کائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کے بارے میں امریکی پالیسی حقائق کے مطابق ، استدلال پر مبنی اور غلط فہمیوں سے پاک ہوگی۔ہوسٹن میں امریکہ چین تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ 40 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ، دونوں ممالک کے مابین تعلقات نے تاریخی ترقی حاصل کی ہے تاہم آج کل چین اور امریکہ کے تعلقات غیر معمولی تاریک راستوں میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔ تجارتی جنگ ، اورتہذیبوں کے تصادم جیسے انتہاپسند نظریات عروج پر ہیں اور ایسے ہی کچھ نظریات امریکی حکومت کی چینی پالیسی کا حصہ بن رہے ہیں۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ نفرت ، قطع تعلق اور مذاکرات کی راہیں مخدوش کرنا کبھی بھی دنیا کی کسی بھی تہذیب کی بنیادی اقدارنہیں رہیں،

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کے چین اور امریکہ کے تعلقات ایک نئے دوراہے پر کھڑے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کے مستقبل کا انحصار ہمارے آج کے اقدامات پر ہوگا،ان پیچیدہ اور سنجیدہ حالات میں ہمیں دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے مستقبل کے لیے پر امید اور پراعتماد رہنا چاہیے،

Leave a reply