امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے روسی صدر پیوٹن کو ”جنگی مجرم” کہنے پر روس نے سخت مذمت کی ہے-

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے اور سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے اس فوجی کارروائی کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو”جنگی مجرم” قرار دیا ہے جس پر روس نے شدید ردعمل دیا ہے-

امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

ولادیمیر پیوٹن کے پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر کی جانب سے صدر پیوٹن کو جنگی مجرم کہنا ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے اور یہ بیان بازی ایک ایسے ملک کا سربراہ کررہا ہے جس کے بموں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین میں روس نے کیف کے ایک تھیٹر اور کھانا لینے کے لیے قطار میں کھڑے عام شہریوں کو نشانہ بنایا تھا یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی افواج نے ماریوپول کے تھیٹر پر ایک بڑا بم گرایا جس سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تھیٹر میں کم از کم 500 افراد موجود تھے۔

امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر،طیارہ شکن ہتھیار،ڈرون اور1 کروڑگولیاں دینےکا اعلان

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے اسی تناظر میں امریکی صدر سے پوچھا کہ کیا پیوٹن جنگی مجرم ہیں جس پر انہوں نے پہلے تو کوئی جواب نہیں دیا تاہم دوبارہ پوچھنے پر صدر جوبائیڈن روسی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہاں روسی صدر جنگی مجرم ہیں یہ ناقابل معافی ہے کہ کریملن امن مذاکرات کے دوران جنگ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی-

اسرائیل کی 3 فلسطینیوں کو پھانسی،او آئی سی کی شدید مذمت

بعدازاں وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ صدر بائیڈن کا بیان یوکرین میں ہسپتالوں سمیت دیگر سویلین عمارتوں پر روسی فوج کے میزائل حملوں کے پس منظر میں ہے ایک غیر ملکی ڈکٹیٹر کے ذریعہ دوسرے ملک میں بربریت اور ہولناک واقعات آپ دیکھ رہے ہیں،جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی ہیں ہسپتال تباہ ہورہے ہیں، حاملہ خواتین اور صحافی اور دوسرے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ صدر بائیڈن نے دراصل ایک براہ راست سوال کا جواب دیا-

جین ساکی نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ یوکرین میں روس کے حملوں کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ یہ طے کیا جاسکے کہ آیا یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں یا نہیں۔

روسی صدر کو لڑائی کا چیلنج ، چیچن سربراہ کی ایلون مسک کو نصیحت

Shares: