امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے سخت گیر ارکان کو تبدیل کرنے کا مشورہ

غزہ میں بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں پر مسلسل بمباری سے وہ اپنی بین الااقوامی حمایت کھو رہا ہے
0
118
Joebidan

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی کابینہ کے سخت گیر ارکان کو تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیدیا جو بلاامتیاز بمباری جیسے انتہائی قدم اُٹھانے پر زور دیتے ہیں۔

باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو امریکا اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے لیکن غزہ میں بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں پر مسلسل بمباری سے وہ اپنی بین الااقوامی حمایت کھو رہا ہے انتخابی مہم کے لیے فنڈز جمع کرنے کی ایک تقریب سے خطاب میں جو بائیڈن نے اسرائیل کے اس مؤقف کی تائید کی کہ جنگ بندی سے حماس مضبوط ہوگی تاہم امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو صرف جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی تاکید کی، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی کابینہ کے سخت گیر ارکان کو تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیدیا جو بلاامتیاز بمباری جیسے انتہائی قدم اُٹھانے پر زور دیتے ہیں۔

بھارت کو بڑا دھچکا، امریکی صدر کا یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے انکار

دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کے آج 68 ویں روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال خوفناک ہے اور اسرائیل تمام رہائشی محلوں کو زمین بوس کررہا ہے،اسرائیل کا ماننا ہے کہ اسے حماس کو کسی بھی طریقے سے ختم کرنے کا پورا حق حاصل ہے،ہم اس وقت دیکھ سکتے ہیں کہ اس طرح کے راستے کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔پوری پوری بستیوں کو زمین بوس اور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کیا جا رہا ہے 18000 سے زیادہ شہری پہلے ہی مارے جا چکے ہیں اور یہ تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے۔ان میں سے دو تہائی خواتین اور بچے ہیں اور غزہ کی صورت حال خوفناک حد تک تباہ کن ہوچکی ہے-

غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 4 افسران سمیت7 اسرائیلی فوجی ہلاک

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اگر ہم ان پوزیشنوں سے جائزہ لیں جو مغرب اس وقت لے رہا ہے تو وہ فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی ارادہ نہیں دکھتاہماری معلومات کے مطابق مغرب اور اسرائیلی بھی موجودہ اسرائیلی قیادت غزہ کو مغربی کنارے کے ساتھ ملانا نہیں چاہتے موجودہ حالات میں فلسطینی ریاست کا قیام زیادہ ناگزیر ہوچکا ہے-

علاوہ ازیں آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ نے بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار جنگ بندی کی مطالبہ کیا، تینوں ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حماس کو شکست دینے کا مطلب فلسطینی معصوم شہریوں کو مسلسل تکلیف میں رکھنا نہیں ہونا چاہیے، فلسطینی عوام کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی

Leave a reply