واشنگٹن: گزشتہ برس امریکی شہریوں کو محبت کے نام پر لوٹا گیا، ملاقات، رومانس اور ڈیٹنگ کی ویب سائٹ پر جعلی پروفائل بنا کر اربوں ڈالر لُوٹے گئے-
باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سال 2021ء میں رومانس اسکیمنگ ویب سائٹ پر 24 ہزار سے زائد امریکی اس کا شکار ہوئے ہیں جعلی فنکاروں نے اپنے مداحوں سے کرپٹو کرنسی کی مد میں بھی رقم ہتھیائی ہے یعنی جعل سازی کی 25 فیصد رقم کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادا کی گئی ہے۔
امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم…
اس طرح جن افراد نے کرپٹو کرنسی گنوائی ہے انہوں نے اوسط دس ہزار ڈالر کھوئے ہیں اس کے علاوہ لوگوں کو جعلی اور بے نام کرپٹو کرنسیوں کا لالچ بھی دیا اور اس کے بدلے اصل رقم لوٹ لی لیکن مجموعی طور پر لوگوں کے احساسات سے کھیلا گیا تھا اور انہیں جعلی محبت کے دھوکے دیئے گئے تھے۔
پیار و محبت کی ویب سائٹ اور ڈیٹنگ ایپس پر جعلی افراد کے ہاتھوں قریباً تمام عمر کے افراد متاثر ہوئے لیکن لٹنے والوں میں سب سے زیادہ نوجوان ساتھی شامل ہیں جنہیں محبت یا جیون ساتھی کی تلاش تھی ان میں 18 سے 29 برس کے افراد شامل ہیں یہاں تک کہ بعض افراد 70 برس کے بھی تھے جو پیار کے جھانسے میں گرفتار ہو کر رقم گنوا بیٹھے یہ رجحان لاک ڈاؤن کے درمیان غیر معمولی طور پر بڑھا کیونکہ لوگ تنہا تھے اور کسی مخالف جنس سے گفتگو کرنا چاہتے تھےاسی عرصے میں دوستیوں اور ڈیٹنگ کی ویب سائٹ بھی پروان چڑھیں اور یوں فراڈ کے نت نئے راستے کھلے۔
امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا
دوسری جانب امریکی میں تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی چوری پکڑی گئی حکام نے ملزمان کے قبضے سے ساڑھے چار ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی برآمد کر لی حکام نے نیویارک میں ایک جوڑے کو گرفتار کیا ہے جو 2016 میں بٹ فینکس ایکسچینج کو ہیک کرنے میں ملوث تھا۔ جوڑے کے قبضے سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی برآمد ہوئی ہے جس میں 3 ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی کرنسی بٹ فینکس ایکسچینج سے چرائی گئی تھی۔ ملکی محکمہ انصاف نے اسے کرپٹو کرنسی کی آج تک کی سب بڑی برآمدگی قرار دیا ہے. جوڑے کو مقامی عدالت کے سامنے بھی پیش کیا گیا-