استور: امریکی شکاری نے کتنے ڈالرز میں مارخورکا شکار کرلیا
استور: امریکی شکاری نے 61 ہزار ڈالر میں مارخورکا شکار کرلیا
استور میں امریکی شکاری نے 61 ہزار ڈالر میں مارخورکا کامیاب شکار کیا۔آر ایف او وائلڈ لائف سرمد شفاء کے مطابق گاؤں شلتر میں ڈشکن کنزرویشن کمیٹی استور کی نگرانی میں امریکی شکاری نے مارخور کا شکار کیا۔
سرمد شفاء کا کہنا ہے کہ امریکی شکاری نے61 ہزار ڈالر میں شکار کیا اور شکار کیے گئے مارخور کا سائز44 انچ تھا۔
شکار سے ملنے والی رقم کا 80 فی صد حصہ لوکل کیمونٹی کو دیا جاتا ہے جب کہ 20 فی صد حکومت کو دیا جاتا ہے۔