سوڈان میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ الرٹ جاری کی گئی الرٹ میں سوڈان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پیغام جاری کیا گیا کہ سوڈان میں جاری گشیدگی کی بنا پر شہری حد درجہ اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔

میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

پاکستانی سفارتخانے نے اپنا نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کوٸی بھی مسٸلہ ہو تو سفارت خانے سے رجوع کریں۔

اس سے قبل پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے بھی اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ سوڈان میں پیدا شدہ سیکیورٹی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں پاکستانی ہیں جن کے تحفظ کیلئے ہم ان سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب سوڈان میں جاری جھڑپوں میں امریکی سفارتی قافلے پربھی فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ذرائع کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز نے جان بوجھ کر گاڑی پر 100 گولیاں داغیں اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ عمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ اورغیر محفوظ ہے۔

سوڈانی فوج اورریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان جھڑپیں،دونوں کا صدارتی محل پر قبضہ کرنے کا …

سوڈان میں مخالف گروپوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں جہاں اس سے قبل دارالحکومت خرطوم میں واقع سوڈان میں یورپی سفیر ایڈن اوہارا کے گھرپر بھی حملہ کیا گیا تھا۔آئرش وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ خرطوم میں واقع گھر پر ہونےوالےحملےمیں یورپی سفیر محفوظ ہیں۔

پیر کو وائٹ ہاؤس نے اطلاع دی کہ امریکی حکام سوڈان میں فوجی قیادت کے ساتھ سے رابطے میں ہیں تاکہ وہ فوری طور پر لڑائی کو روکا جا سکے وائٹ ہاؤس نے سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ "ہمیں خرطوم اور سوڈان کے دیگر مقامات سے تشدد میں اضافے پر افسوس ہے۔ ہم سوڈانی مسلح افواج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امن کے لیے سفارتی رابطے تیز کر دیئے ہیں-

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ چھڑپوں کے نتیجے میں اب تک سوڈان میں جاری تین دن کی لڑائی میں اب تک 185 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور 1800 سے زائد زخمی ہیں آر ایس ایف کی جانب سےصدارتی محل اورخرطوم کےہوائی اڈے کا بھی کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم فوج نے کہا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ خرطوم میں ہونے والے فضائی حملوں میں شیلنگ اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ فوجی اور پارلیمانی گروپ دونوں نے خرطوم کے اہم علاقوں پر قبضوں کا دعویٰ کررکھا ہے۔

رمضان کی27 ویں شب،مسجدالحرام کےاطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں،ویڈیو

Shares: