سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

0
50

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں۔

باغی ٹی وی : نیتن یاہو نے یہ بات مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں امریکا کے ری پبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے ساتھ ملاقات میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اورامن چاہتے ہیں۔ہم اسے عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے کی جانب ایک بڑے اقدام کے طور پر دیکھتے ہیں ایسے کسی معاہدے کے اسرائیل، سعودی عرب، خطے اور دنیا دونوں کے لیے تاریخی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں-

ایرانی صدر کی سعودی فرمانروا کو ایران کے دورے کی دعوت

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیےامریکا کی سرپرستی میں ابراہام معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اب اسرائیل اس اقدام کو مزید ممالک تک توسیع دینے کی کوشش کررہا ہے اسرائیل کے اعلیٰ حکام بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا قیام حتمی کامیابی ہوگی اورخطےمیں امن کے قیام کے لیےاہم ثابت ہوگی۔

بھارتی پنجاب واقعہ: فوجی اہلکار کا اپنے 4 ساتھیوں کے قتل کا اعتراف

دوسری جانب سعودی عرب کئی مرتبہ اپنے اس مؤقف کا اعادہ کرچکا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کے لیے کسی بھی قسم کا امن معاہدہ یا سمجھوتا ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پیشگی شرط ہوگا۔

اس کے علاوہ ایران کے معزول بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی اس ہفتے اسرائیل کادورہ کریں گے،اسرائیلی حکومت کا کہنا ہےکہ جمہوری ایران اپنےعرب ہمسائیوں اور اسرائیل سے تعلقات کی تجدیدکی کوشش کرےگا۔

تیونس نے آئی ایم ایف کے قرضوں کو مسترد کر دیا، برکس میں شامل ہونے …

Leave a reply