ایران نے اپنے ملک میں ایک اور امریکی تھنک ٹینک پر پابندی لگا دی.

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ملک میں ایک امریکی تھنک ٹینک "فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز”(FDD) پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس تھنک ٹینک کا ہیڈ کوارٹر واشنگٹن میں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں بتایا کہ ادارے کے سربراہ مارک ڈوبووٹز کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ بیان میں سخت لہجے میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے نے بالخصوص اس کے سربراہ نے دانستہ طور پر امریکی پابندیوں کی تیاری اور ان کو عائد کیے جانے میں سرگرم کردار ادا کیا جو کہ ایران کے خلاف "اقتصادی دہشت گردی” ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگوس نے اتوار کے روز ایک بیان میں ایرانی فیصلے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "امریکا ایرانی حکومت کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے … ہم کسی بھی امریکی کی سلامتی میں بلا واسطہ یا بالواسطہ خلل ڈالنے کا ذمے دار ایران کو ٹھہرانے کا ارادہ رکھتے ہیں”

Shares: