ہیوسٹن میں یو ایس پاک ٹریڈ ڈیویلپمینٹ کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تجارتی نمائش جگ ہنسائ کا سبب بن گئ۔ذرائع کے مطابق تشہیر سے عاری نمائش میں لوگوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر رہی۔دو روزہ نمائش میں شرکت کیلے 72 سے زائد تاجروں کیلۓ امریکی ویزے جاری کروائے گۓ جبکہ نمائش میں 20سے 25 اسٹالز لگے نظر آۓ۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

امریکہ آنے والے پاکستانی تاجروں سے منتظمین نے فی کس 8 ہزار ڈالر وصول کیۓ جن میں اکثریت معروف کمپنیوں کے نمائندوں اور حقیقی تاجروں کے بجاۓ جز وقتی یا امریکہ آنے کے شوقین مرد و خواتین کی نظر آئی،تاجروں نے نمائش کے متعلق شکوۂ ظاہر کیا ہے کہ نہ نمائش کی تشہیر کی گئ نہ پیشہ روانہ انداز میں منعقد کی گئ ،سارا دن تاجر اپنے اسٹالوں پر بییٹھے مکھیاں مارتے رہے ، امریکہ آکر مایوسی ہوئی۔

افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

کمیونٹی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اس طرح کی نمائشوں کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کرے کہیں نمائش کی آڑ میں امریکی ویزے دلوانے کا کاروبار تو نہیں ہو رہا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس موقع پر بہت سے امریکی تاجر پریشان دکھائی دیئے

پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

Shares: