امریکا کے اتحادی ایران پر مزید دباؤ ڈالیں: مائیک پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ہتھیاروں کے پھیلائو پر دی گئی مہلت کے خاتمے کا وقت قریب آگیا ہے۔ انہوں نے امریکی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ ایرانی رجیم پر دبائو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کریں تاکہ ایران کو خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیاروں کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔ ایران کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار ملیشیا کے سربراہ قاسم سلیمانی کے آزادانہ سفر پابندی کے لیے دی گئی مہلت عن قریب ختم ہوجائے گی۔ اس لیے ہم اپنے اتحادی ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دبائو ڈالیں تاکہ تہران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔