کراچی :امریکی بھی سندھی ثقافت کے دلدادہ نکلے:سندھی کلچرل ڈے: امریکی قونصل جنرل کی سندھی زبان میں مبارکباد ،اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، سندھی ثقافتی دن کے موقع پر جرمن قونصل جنرل بھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام ہی علاقوں میں سندھی ثقافت کا دن جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین کی جانب سے اپنی ثقافت سے محبت بھرپور اظہار کیا جارہا ہے۔
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں سماجی و سیاسی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے راگ و رنگ کی محافل، مشاعرہ ، لوک گیتوں پر رقص کی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
Happy Sindhi Cultural Day!
Presenting our new signature Sindhi cap in German colours 🇩🇪 pic.twitter.com/H51GF4vUvo— German Consulate General Karachi (@GermanyinKHI) December 5, 2021
سندھی ثقافتی دن کے موقع پر جرمن قونصل جنرل بھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے،جرمن قونصل جنرل ہال گرزیگلر نے جرمن پرچم کے رنگوں پر مشتمل سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت اور پاک جرمن دوستی زندہ باد کا پیغام دیا۔
ادھر امریکی قونصل جنرل نے بھی سندھی زبان میں کلچرل ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، جنہوں نے یہاں امن قائم کرنے میں کردار ادا کیا، سندھ کے تمام باسیوں کو کلچرل ڈے کی مبارکباد۔
US Consul General in Karachi Mr. Mark Stroh congratulates the Sindhi community on the cultural day of Sindh. Thank you @usconsulatekhi from the entire nation.
Be proud to be Sindhi. #SindhiCultureDay2021 pic.twitter.com/12MSQZVJqG— THE SINDHI NARRATIVE (@TSNARRATIVES) December 4, 2021
کراچی ،سکھر ، حیدرآباد، جیکب آباد، دادو، نواب شاہ، پڈعیدن اور خیرپور میں بھی ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس میں نوجوان، بچے سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان دیگر سوغاتوں کے علاوہ سندھی ٹوپی اوراجرک بھی ہے، یہاں کے رہنے والے مہمانوں کوسندھی ٹوپی اوراجرک تحفتاً دے کر اپنی محبت کا دل سے اظہار کرتے ہیں۔