کرونا نے امریکہ جیسے مضبوط معاشی ملک کا بیڑہ غرق کردیا، امریکیوں کے پاس دوا خریدنے کے بھی پیسے نہیں:سینیٹرز

0
40

واشنگٹن :کرونا نے امریکہ جیسے مضبوط معاشی ملک کا بیڑہ غرق کردیا، امریکیوں کے پاس دوا خریدنے کے بھی پیسے نہیں،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ 20 فیصد امریکیوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

امریکی ریاست ورمونٹ کے نمائندے اور امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حریف برنی سینڈرز نے ٹوئیٹ کیا کہ ایسے حالات میں کہ جب ہر پانچ امریکیوں میں سے ایک امریکی کے پاس ڈاکٹرز کی تجویز کردہ دوا تک خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، ماڈرنا کمپنی نے کورونا وائرس کا ممکنہ ویکسین تیار کرنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ سے چار سو تیراسی میلین ڈالر حاصل کئے اور اس طرح کمپنی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹرایک رات میں ارب پتی بن گئے۔

برنی سینڈرز نے ایک اور ٹوئیٹ کیا کہ ایسے میں کہ جب امریکی خاندان ساڑھے چھے ٹریلین ڈالر اپنے ہاتھ سے گنوا چکے ہیں اور پانچ کروڑ امریکی شہریوں نے حکومت سے روزگار دیئے جانے کی درخواست کی ہے، امریکہ کے چھے سو ارب پتی لوگوں کی ثروت میں پانچ سو چوراسی ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں عدم مساوات اور ظلم پر سینیٹر برنی سینڈرز کا یہ اعتراض ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے۔ اس وقت امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 37 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے اب تک ایک لاکھ 42 ہزار متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برنی سینڈرزکی طرح اوربھی کئی سینیٹرزنے انکشاف کیا ہےکہ امریکہ اب معاشی طورتباہ حال ہوچکا ہے اورامریکیوں کے پاس کھانے پینے اوردوائی لینے کے لیے بھی پیسے نہیں

امریکہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا کو مہار کرنے میں لاپرواہی برتی جس سے ملک میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہو چکی ہے۔

Leave a reply