آج امریکی صدر ٹرمپ ایران کےخلاف نئ پابندیاں لگانے جا رہے

0
50

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آج پیر کے روز سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آج پیر کے روز سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کے لیے تیار ہیں جو ایران کی معیشت کو سہارا دے سکے۔

ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ ایران کیا چاہتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ "میرے خیال میں وہ (ایرانی) مذاکرات چاہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ ایک ڈیل طے کرنا چاہتے ہیں۔ میری ڈیل تو جوہری ہوگی۔ جوہری ہتھیار حاصل کرنا ان کے بس میں ہر گز نہیں ہو گا۔ میرا نہیں خیال کہ اپنی موجودہ صورت حال کو پسند کرتے ہیں۔ ان کی معیشت مکمل طور پر ڈھیر ہو چکی ہے”۔

اس سے قبل ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ "ہم پیر کے روز ایران پر سخت اضافی پابندیاں عائد کریں گے … ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنا ممکن نہیں”۔

ادھر ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہاک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی کوششوں کا استعمال کرتے ہوئے ایران پر دباؤ ڈالیں کہ وہ "جارحیت میں کمی کرے”۔ برائن کا یہ موقف اتوار کی شام کویتی عہدے داران سے ملاقات کے بعد کویتی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سامنے آیا۔ امریکی ایلچی نے باور کرایا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف مسلح تنازع کے لیے کوشاں نہیں ہے۔

Leave a reply