امریکی نے پانچ انچ قد بڑھانے کیلئے تکلیف دہ سرجری کروا ڈالی

0
41

نیویارک پوسٹ کے مطابق 41 سالہ امریکی شخص کا قد درمیانہ ہے لیکن اسے لمبے قد کی حسین گرل فرینڈ کی تلاش تھی جس میں وہ ناکام رہا تو اس نے غور و فکر کے بعد اپنے قد میں اضافے کے لیے سرجری کرانے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ اس کے درمیانی قد کی وجہ سے وہ اپنی تلاش میں ناکام رہ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موسیٰ گبسن کا اصل قد 5 فٹ 5 انچ تھا جس میں اضافے کے لیے وہ اپنے جوتوں میں مختلف چیزیں بھی رکھتا رہا مگر مطلوبہ مقصد کے حصول میں ناکام رہا۔ جبکہ موسیٰ گبسن نے اس ضمن میں ادویات کے علاوہ روحانی علاج بھی کرایا لیکن کامیابی نہیں ملی تو سرجری کرانے لیے بچت کی۔

میڈیا کو انہوں نے بتایا کہ وہ دن میں سافٹ ویئرانجینئر اور رات کو اوبرڈرائیور کے طور پر کام کرتے رہے جس کی وجہ سے انہیں 75 ہزار ڈالرز کی بچت کی اور اس طرح 2016 میں ان کی پہلی سرجری ہوئی جس سے ان کا قد تین انچ بڑھ گیا لیکن وہ مطمئن نہ ہوئے تو مارچ 2023 میں انھوں نے 98 ڈالرز مزید جمع کر کے سرجری کرائی۔ جبکہ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے اس سرجری کے لیے مبینہ طور پر ان کی دونوں پنڈلیوں کی ہڈیوں کو توڑدیا اوران میں اعضا کو لمبا کرنے والے مقناطیسی ناخن ڈال دیے ہیں جس کے بعد اب انھیں درد سے نجات کے لیے ادویات دی جارہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عامر شہزاد کی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا
عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری کا آغاز
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
میڈیا کے مطابق گبسن کو دن میں تین بارقد کو لمبا کرنے والا آلہ استعمال کرنا پڑتا ہے اور توقع ہے کہ جون تک قد 5 فٹ 10 انچ ہو جائے گا۔

Leave a reply