امریکی اہم عہدیدار نے اچانک بھارت جانے کا کیا اعلان؟ مقصد بھی پتہ چل گیا، اہم خبر

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے نئی دہلی جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ افغان امن عمل پر بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے نئی دہلی جارہے ہیں،


باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری ٹیم اور طالبان نمائندے تکنیکی مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں واضح اور اچھی پیش رفت ہوئی ہے،


امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طالبان سے مشروط فوجی انخلاء کے حوالہ سے طالبان سے بات چیت ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے ہونے والی اس بات چیت کو اچھی پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ امریکی نمائندہ ایسے موقع پر بھارت جارہے ہیں جب آج ہی انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل پر بھارتی صدر نے دستخط بھی کر دیے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ امریکی نمائندہ بھارت جا کر اس سلسلہ میں بات کرتے ہیں یا نہیں؟

Comments are closed.