سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو بیان میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کہ جوبائیڈن اب امریکی صدر بن گئے ہیں اور جنوری 2021 جوبائیڈن کی امریکی صدارت کا سال ہو گا

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریپبلکن نے احسن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرمپ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے مزید براں انہوں نے بتایا کہ سیکرٹ سروسز بھی امریکہ کیلیے شرمندگی کا باعث بننے والے ٹرمپ سے منہ موڑ کر جوبائیڈن کی طرف رخ اختیار کر گئی ہیں

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت امریکی الیکشن کی گہما گہمی ہے ،پاکستانی بھی بھول گئے ہیں کہ یہاں پی ڈی ایم کے جلسے ہو رہے ہیں اور دسمبر میں پاکستان میں حکومت کو گرا کے مارشل لاء لگنا تھا

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مختلف امریکی ریاستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا کہ ان ریاستوں میں 99 فیصد گنتی مکمل ہو چکی ہے جس میں ڈیموکریٹک کو واضح اکثریت حاصل ہے

سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے جو بائیڈن کی نجی زندگی کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جو بائیڈن کو نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں انتہائی دیانتدار سیاستدان سمجھا جاتا ہے بطور نائب صدر کام کرتے ہوئے ان کے بیٹے کو کینسر کا موذی مرض لاحق ہو گیا تو انہوں نے اپنا ذاتی گھر بیچ کر اس کا علاج کرایا بعد ازاں جارج بش نے اپنے قریبی ساتھی کو کہہ کر انہیں گھر دلایا

سینئر صحافی مبشر لقمان نے یہ بھی بتایا کہ جوبائیدن کشمیریوں کے بارے میں واضح موقف رکھتے ہیں وہ کشمیر کی الگ حیثیت کی حمایت کرتے ہیں

Shares: