پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور روپیہ تگڑا ہوا ہے جبکہ آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 10 پیسے سستا ہوکر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 296 روپے پر برقرار ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا، واضح رہے کہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 4.07 روپے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 250 روپے سے بھی نیچے آنے کی پیشگوئی کر دی ہے اور کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کراچی میں مختلف مافیاز کا قبضہ ہے لیکن ہم سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

جبکہ ان کا گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ معیشت کا پہیہ چلنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ڈالر 250 سے بھی نیچے جانے والا ہے، ایسی پالیسی آنے والی ہے کہ ڈالر سب کو دستیاب ہو گا۔

Shares: