امریکی کمپنیوں کو چین چھوڑنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے امریکی کمپنیوں کو چین سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ چین نے امریکی مصنوعات پر 75 بلین ڈالرکا محصول عائد کیا تھا۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی مصنوعات پر تازہ ترین ٹیرف پر اپنا ردعمل بعد میں جاری کریں گے۔

ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہمیں چین کی ضرورت نہیں ہے اورچین کے بغیر ہمارے لیے اس سے کہیں بہتر ہوگا۔ کئی دہائیوں سے ، چین کی طرف سے امریکہ کی چوری کی جانے والی رقم کو روکنا ہو گا۔

ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو چین کا متبادل ملک ڈھونڈنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیاں اپنے ملک واپس آ کر مصنوعات تیار کریں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کس قانونی کارروائی کے تحت امریکی کمپنیوں کو چین میں کاروبار سمیٹنے یا چین سے سامان خریدنے سے روکنے پر مجبور کرسکیں گے۔

Comments are closed.