پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے منہ پر آٹا لگا کر اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی: گہری رنگت اور گورر رنگ کرنے والی کریموں کے حوالے سے ہمیشہ آواز بلند کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے اس بار منفرد انداز اپناتے ہوئے مختلف کریموں کے استعمال سےرنگ گورا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ گہری رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں اور رنگ تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پہچانیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہتی نظر آ رہی ہیں کہ میں آمنہ الیاس آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟ اس کے بعد انہوں نے اپنے منہ پر آٹا لگایا اور کہا کہ اب کریں گے میرے مداح میرا انتخاب، خدا کے لیے پہچانو خود کو۔
https://www.instagram.com/p/CGK5subH5Lj/
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں ماڈل نے لکھا کہ میرا گورا بننے کا سپنا سچ ہوا مجھے سالگرہ مبارک ہو-

اس سے قبل اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں ساتھی اداکاراؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی اداکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔


انہوں نے کہا تھا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

آمنہ الیاس نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ اینڈ کلرازم یعنی رنگت کے فرق کا خاتمہ بھی استعمال کیا تھا-

اس سے قبل آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اپنی گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گرا سکے گی۔
https://www.instagram.com/p/CFw5T7YBr_P/
آمنہ الیاس نے کہا تھا کہ میری جلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی-

دوسری جانب گزشتہ روز موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ، زرتاج گل نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں رنگ گورا کرنے کی 57 مصنوعات جن میں کچھ بین الاقوامی برانڈز شامل ہیں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہیں۔

گل نے کہا تھا کہ رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کے تیار کنندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سال 2020 کے آخر تک مصنوعات سے پارہ یعنی مرکری کی سطح کو 1pbm تک کم کرے۔

زرتاج گُل نے بتایا کہ حکومت جلد کی مصنوعات میں پارے اور دیگر نقصان دہ مادوں کے استعمال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے متعلق گمراہ کن اشتہاروں کی حوصلہ شکنی کریں۔

زرتاج گل نے مزید کہا تھا کہ رنگ گورا والی کریموں میں پارے کی ضرورت سے زیادہ مقدار خطرناک ہے۔ عالمی ماحولیاتی سہولت (جی ای ایف) حکومت کو مالی اعانت فراہم کررہی ہے تاکہ انسانی صحت اور ماحولیات کو مرکری اورمرکری کےمرکبات سے بچایا جاسکے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنے ٹوئٹ میں زرتاج گُل نے بتایا کہ رنگ چٹا کرنے والی ہر وہ کریم جس میں پارے کی مقدار خطرناک شرح تک ہے، اس کے خلاف میری وزارت ایکشن لے رہی ہے، لائحہ عمل تیار کیا جا چکا ہے۔ ایسی ہر کریم کا غیر مناسب پرچار نہ صرف معاشرتی گراوٹ اور کم خود اعتمادی کا باعث ہے، بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی مضر ہے۔

حریم شاہ کا خوبصورتی سے متعلق خصوصی پیغام

آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل

Shares: