آمنہ الیاس کی بھرم کلچر کے خلاف ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول

0
37

پاکستان شوبز انڈسٹری کی کھل کر سماجی ی مسائل پر بات کرنے والی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس کے سامنے ’بھرم‘ دکھانے والے افراد کے رویوں پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جسے صارفین کی جانب سے بےحد سراہا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نےسما جی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 30 سیکنڈز سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر کار میں ’بھرم‘ کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کی کار کا شیشہ بجا کر ان سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اداکارہ کو احترام سے بتاتے ہیں کہ انہوں نے ٹریفک سگنل توڑ کر قانون کو توڑا ہے اور ساتھ ہی اہلکار آمنہ الیاس سے ڈرائیونگ لائسنس دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس دکھائے جانے کے مطالبے پر اداکارہ انہیں ’بھرم‘ کے ساتھ بتاتی ہیں کہ ان کا نام آمنہ الیاس ہے۔

جس پر ٹریفک اہلکار غصے میں آکر انہیں بولتے ہیں کہ وہ انہیں صرف ڈرائونگ لائسنس دکھائیں۔

جس پر اداکارہ سہمے ہوئے انداز میں کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ تو صرف اہلکار کو اپنا نام بتانا چاہتی تھیں۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ مذکورہ ویڈیو کو ’بھرم کلچر‘ کو فروغ دینے والے افراد کے نام کرتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ دیگر شہروں میں ٹریفک پولیس کے ساتھ کیا ہوتا ہے تاہم انہیں لگتا ہے کہ خدمات سر انجام دینے والے اہلکاروں کے سامنے ’بھرم‘ دکھانے سے کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ فیشن قانون کی خلاف ورزی کا سبب بھی بنتا ہے۔

اداکارہ نے ٹریفک پولیس کا احترام کریں اور قانون کی حکمرانی جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے-

Leave a reply