مزید دیکھیں

مقبول

فٹنس کے لئے اداکارہ سڈنی سوئنی کے ٹھنڈے پانی میں غوطے

اداکارہ سڈنی سوئنی نے اپنے فٹنس روٹین کو برقرار...

ملک میں افراط زر کی شرح 59 سال کی کم ترین سطح پر آگئی،ادارہ شماریات

اسلام آباد: ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مارچ 2025...

اسرائیلی وزیراعظم کے دو قریبی ساتھی گرفتار

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دو قریبی معاونین...

آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پربرہم ہو گئیں۔

باغی ٹی وی : اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں ساتھی اداکاراؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی اداکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔
https://twitter.com/IlyasAmna/status/1313406384906678273?s=20
انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

آمنہ الیاس نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ اینڈ کلرازم یعنی رنگت کے فرق کا خاتمہ بھی استعمال کیا-

واضح رہے کہ اس سے قبل آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اپنی گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گرا سکے گی۔

آمنہ الیاس نے کہا تھا کہ میری جلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی-

دوسری جانب بھارتی سُپراسٹار شاہ رُخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اپنی سکن کے رنگ سے متعلق ہونے والی تنقید کے خلاف آواز اُٹھائی تھی –

سہا نا نے لکھا تھا کہ ابھی بہت کچھ چل رہا ہے اور یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جس کی ہمیں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے !! یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہے یہ ہر نوجوان لڑکی / لڑکے کے بارے میں ہے جو قطعی طورپر کسی وجہ سے کمتر محسوس نہیں ہوا ہے۔

سہانا نے مزید لکھا تھا کہ یہ ہر ایک انسان کا مسئلہ ہے جس پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور اس سوچ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب ہی کا الگ الگ رنگ ہے جس کے مطابق کوئی گہری رنگت کا ہے کوئی سانولی تو کوئی گوری رنگت رکھتا ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ہاں ہم مختلف رنگوں میں آتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ میلانین سے کتنا دور ہوجائیں ، آپ صرف یہ نہیں کرسکتے . اپنے ہی لوگوں سے نفرت کرنے کا صرف یہ مطلب ہے کہ آپ تکلیف دہ طور پر غیر محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک بھارتی سوچ ہے کہ اگر آپ 5 فُٹ 7 انچ لمبے اور گورے ہیں تو ہی آپ خوبصورت ہیں، وہ 5 فُٹ 3 انچ قد اور گہری رنگت کی مالک ہیں مگر خود سے بہت پیار کرتی ہیں اورخوش ہیں اور اُنہیں خوش ہونا بھی چاہیے-

آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

اداکارہ آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود نے شادی کی خبروں کی تردید کردی