بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کےسٹاف میں سے کچھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجبکہ وہ اور اہل خانہ بالکل محفوظ ہیں۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عامر خان نے ایک نوٹ شیئر کیا جس پرلکھا ہے کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے سٹاف کے کچھ ممبران کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ان تمام افراد نے خود کو فوری طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CCDIpWXhxGG/
اداکار عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ بی ایم سی نے کورونا میں مبتلا ان کے اسٹاف ممبرز کو فوری طور پر میڈیکل کی بنیادی سہولیات فراہم کیں جس پروہ بی ایم سی حکام کے نہایت شکر گزار ہیں-
عامر خان نے لکھا کہ وہ اور اُن کے اہل خانہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔
انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں اداکار نے مزید لکھا کہ وہ ابھی اپنی والدہ کو اسپتال لے کر جارہے ہیں جہاں اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، صرف والدہ کا کورونا ٹیسٹ ہونے سے رہ گیا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی رپورٹ منفی آنے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
عامر خان نے لکھا کہ وہ بی ایم سی کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو اُن کے اسٹاف ممبرز کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کررہے ہیں۔
عمار خان نے لکھا کہ وہ کوکیلابن ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف ڈاکٹرز اور نرسز کے نہایت شکر گزار ہیں وہ جانچ کے عمل کے ساتھ بہت خیال رکھنے والے اور پروفیشنل تھے-