بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے حال ہی میں‌میڈیا سے بات چیت کی ہے ، اس میں‌انہوں نے اعلان کیا ہے کہ میں بہت جلد تارے زمین پر کا سیکول ستارے زمین پر بنانے جا رہا ہوں ، عامر خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ میں یہ فلم بنانے جا رہا ہوں بس اتنا ہی ابھی بتا سکتا ہوں اس سے زیادہ ابھی اس کے بارے میں‌کچھ نہیں بتا سکتا. انہوں نے کہا کہ تارے زمین پر جیسی ہی ستارے زمین پر ہو گی ، اس سے بہت زیادہ مختلف نہیں ہو گی.

انہوں نے کہا کہ” اس فلم کی دیگر تفصیلات جلد ہی شئیر کروں گا ابھی بہت ساری چیزوں پر کام ہورہا ہے”. عامر خان نے یہ نہیں‌بتایا کہ وہ اس فلم میں‌خود کام کریں گے یا نہیں ، اور اس فلم کی ہیروئین کون ہو گی ، اس میں‌دیگر کاسٹ کیا ہوگی ، ڈائریکٹر کون ہو گا ، کہانی کس کی لکھی ہو گی اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا. لیکن کہا جا رہا ہے کہ فلم ستارے زمین پر ایک اچھی فلم ہو گی کیونکہ عامر خان بہت سوچ سمجھ کر کسی بھی پراجیکٹ کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر بناتے ہیں.

شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

Shares: