ہالی وڈ فلم فارسٹ گمپ کا ری میک لال سنگھ چڈھا کو شائقین نے رد کر دیا ہے عامر خان فلم کی ناکامی پر کافی دل شکستہ ہیں۔ وہ کسی بھی فلم کو سائن کرنے سے کترا رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلم مغل میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم ساز بھوشن کمار نے جب یہ فلم بنانے کا اعلان کیا تو انہوں نے عامر خان سے رابطہ کیا عامر خان نے فلم کی کہانی اور آئیڈیا بے حد پسند کیا اور فلم کرنے کی حامی بھر لی۔ اس کردار کو پہلے اکشے کمار کو آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا کہا جا رہا ہے کہ عامر خان نے کہا تھا کہ مغل فلم لال
سنگھ چڈھا کے بعد کروں گا لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ عامر خان نے فلم کو کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کے انکار کی وجہ لال سنگھ چڈھا کی ناکامی ہے جس پر عامر خان کافی افسردہ ہیں۔ بھوشن کمار اب اس فلم میں کس ہیرو کو لیں گے یا عامر خان کو ہی منانے کی کوشش کریں گے اس ھوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ یاد رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ اس فلم کا بائیکاٹ بھی تھا، عامر خان فلم کی ناکامی پر کافی رنجیدہ ہیں ان کو بہت امید تھی کہ فلم کو پسند کیا جائیگا لیکن ایسا نہ ہو سکا.