مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے بالی وڈ اداکار عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم لال سنگھ چڈھا تو باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہ کر سکی ، عامر خان ایک صدمے کی حالت میں ضرور رہے ہیں، اس فلم سے عامر خان کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور کو بھی کافی توقعات وابستہ تھیں. لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ہندی میں ری میک تھی . فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اس کے بعد عامر خان نے لیا مختصر وقفہ اور پہنچے امریکہ .تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ عامر خان جلد ہی ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک پر کام شروع کرنے والے ہیں. ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر اس بار ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک پر کام کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری 2023 میں شروع ہوگی اور اس کی
ڈائریکشن آر ایس پرسنا کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور شنکر، احسان، لوائے موسیقی ترتیب دیں گے۔یاد رہے کہ کیمپیونس ایک کامیڈی ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری جیویر فیسر نے کی ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں جیویر گوٹیریز، جوآن مارگلو، ایتھینا ماٹا، لوئیسا گاواسا، ڈینیئل فریئر اور اٹزیار کاسترو نے اداکاری کی تھی۔ہسپانوی فلم مبینہ طور پر ایک متکبر، شرابی کوچ کی زندگی کی پیروی کرتی ہے، جو ذہنی طور پر معذور افراد کی ایک ٹیم کو تربیت دیتا ہے۔