بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ جن کو گزشتہ برس لا سنگھ چڈھا کی ناکامی سے بہت بڑا دھچکا لگا. فلم کی ناکامی کے بعد انہوںنے چند مہینے آرام کرنے کے بعد ایک بار پھر ایک فلم پر کام شروع کر دیا ہے. کہا جا رہا ہے عامر خان گزشتہ چھ ماہ سے ایک سکرپٹ پر کام کررہے ہیں اس فلم کو آر ایس پرسنا ڈائریکٹ کریں گے. فلم کا سکرپٹ تقریبا تیار ہے اور عامر خان کا خیال ہے کہ اس میں ایک کردار ہے جو سلمان خان کو ہی کرنا چاہیے. اس سلسلے میں انہوںنے سلمان خان کے ساتھ گزشتہ دنوں ملاقات بھی کی اور انہیں یہ فلم آفر کی. کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے عامر خان کی فلم میں کام کرنے کی دلچپسی ظاہر کی ہے. عامر خان کا ماننا ہے کہ وہ جو کردار سلمان خان کو آفرکر رہے ہیں وہ سلمان سے بہتر بالی وڈ
انڈسٹری میں کوئی نہیں کرسکتا. سلمان خان نے کردار کرنے میں دلچپسی تو ظاہر کر دی ہے لیکن ابھی فائنل فیصلہ نہیں کیا. اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سلمان خان نے عامر خان کو اداکاری کی طرف واپس آنے کے لئے بھی بہت زیادہ متحرک کیا ہے. تاہم عامر خان اپنی نئی فلم کے سکرپٹ پر کام تقریبا مکمل کر چکے ہیں سلمان کے علاوہ وہ دیگر کاسٹ میں کس کا انتخاب کریں گے اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں.








