بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان جنہوں نے پہلی شادی رینا کے ساتھ کی تھی ، اس سے ان کے دو بچے بھی ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ، رینا کے ساتھ طلاق کے بعد بچوں پر کیا گزری اس پر کھل کر کی ہے بات عامر خان کی بیٹی ارا خان نے . انہوں نے کہا ہے کہ جب میرے ماں باپ کی طلاق ہوئی تو میں بہت پریشان ہوئی اور مجھے کچھ اچھا نہیں لگتا تھا، میں ڈیڑھ سال تک مسلسل کھاتی پیتی نہیں تھی میں نے یونیورسٹی بھی جانا چھوڑ دیا ، باہر کے ملک میں پڑھ رہی تھی وہاں سے واپس انڈیا آ گئی.
میں آٹھ گھنٹے روتی اور دس گھنٹے سوتی تھی ،” مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ میری دماغی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ”پھر مجھے پتہ چلا کہ میری دماغی صحت خراب ہو رہی ہے. انہوں نے حالانکہ میرے والدین نے باہمی رضامندی کے ساتھ یہ فیصلہ کیا تھا اور ایک دوسرے کو طلاق دی تھی لیکن میرے لئے یہ بہت بڑاصدمہ تھا، انہوں نے کہا کہ میں نے ایک فائونڈیشن بنائی ہے جو بچوں کو ان کی دماغی صحت کے لئے حوالے سے آگاہی دیتی ہے.یاد رہے کہ ارا خان نے فلمی دنیا میںقدم نہیں رکھا.