بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہو گئے ہیں 58 برس کے. آج وہ اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں. عامر خان بالی وڈ کے اداکار، فلم ڈائریکٹر اور کامیاب پروڈیوسر ہیں.اپنے 30 سالہ کیرئیر کے دوران انہوں نے متعدد فلموں میں‌نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ فلمیں بنائیں بھی اور شائقین کی خوب داد وصول کی . ان کی خدمات کے اعتراف میں‌ انہیں حکومت ہند نے 2003 میں پدم شری اور 2010 میں پدم بھوشن سے نوازا، یہی نہیں‌بلکہ 2017 میں چین کی حکومت نے انہیں اعزازی خطاب بھی دیا. عامر خان کو نو فلم فیئر ایوارڈز، چار نیشنل فلم ایوارڈز، اور ایک اے اے سی ٹی اے ایوارڈ بھی مل چکا ہے ک. عامر خان کے پاس یہ اعزاز بھی ہے کہ ان کی فلم

لگان آسکر کے لئے نامزد ہوئی. عامر خان نے بطور چائلڈ ایکٹر اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز اپنے ہی چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات جو کہ 1973 میں ریلیز ہوئی اس سے کیا . اس کے بعد انہوں نے 1984 میں ایک فلم کی لیکن ان کو کامیابی نہ مل سکی لیکن 1988 میں بننے والی فلم قیامت سے قیامت تک نے ان کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. ان کی مشہور فلموں میں دل ، راجہ ہندوستانی ، سرفروش ، عشق ،
لگان ، رنگ دے بسنتی ، میلہ و دیگر قابل زکر ہیں. انہوں نے لال سنگھ چڈھا جیسی فلمیں بھی پرڈیوس کیں.

Shares: