عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں
عامر کیانی پارٹی چھوڑنے کا اعلان آج شام اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کریں گے، جناح ہاؤس سمیت پاک فوج کی تنصیبات پر حملے اور عمران خان کی فوج مخالف بیانیہ سے اختلاف کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب اور سابق وزیر صحت عامر کیانی نے عمران خان اور تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے
عامر کیانی 2018 میں این اے 61 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ،
تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی لائنیں لگنا شروع ہو گئی ہیں، کل کراچی سے محمود مولوی نے تحریک انصاف چھوڑی، آج لاہور سے میاں عباد فاروق نے تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس کر دیا، اب عامر کیانی بھی تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں، اسکے بعد اور بھی اراکین پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیں گے،
ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حالات اور واقعات کا یوٹرن!!!محمود مولوی نے پارٹی چھوڑی۔۔ فواد چوہدری کی فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کا مطالبہ اب عامر کیانی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔۔۔۔۔
حالات اور واقعات کا یوٹرن!!!
محمود مولوی نے پارٹی چھوڑی۔۔ فواد چوہدری کی فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کا مطالبہ اب عامر کیانی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔۔۔۔۔
— Hasnain khawaja (@hasnain_kh) May 17, 2023
ایک صارف ملک علی رضا کا کہنا ہے کہ عامر کیانی کے بعد اب راجہ بشارت کا نمبر لگ سکتا ہے ۔
عامر کیانی کے بعد اب راجہ بشارت کا نمبر لگ سکتا ہے ۔
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) May 17, 2023
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش