عامر لیاقت کی سابقہ طوبی انور کا موبائل نمبر لیک ، گھٹیا پیغامات موصول ہونے کا دعوی

عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ طوبی انور نے دعوی کیا ہےکہ ان کا نمبر لیک کیا گیا ہے اور مختلف نمبروں سے انہیں گھٹیا اور غلیظ‌ قسم کے مسیجز موصول ہو رہے ہیں. طوبی انور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں‌لکھا کہ انہیں جس قسم کے شرمناک میسجز موصول ہو رہے ہیں وہ انہیں‌شئیر بھی نہیں کر سکتیں. انہوں نے دعوی کیا ہےکہ کچھ میسجز تو انتہائی نفرت بھرےہیں. طوبی انور نے انسٹاگرام سٹوری میں لمبی چوڑی پوسٹ‌ لکھ کر دعوی تو کر دیا ہے لیکن ابھی تک انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا اگلہ لائحہ عمل کیا ہے. طوبی انور کہتی ہیں‌کہ ان کا موبائل نمبر سوچی

سمجھی سکیم کے تحت لیک کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے میں خود کو بے بس محسوس کررہی ہوں. طوبی کہتی ہیں کہ وہ کئی ماہ سے مذکورہ عمل کو برداشت کر رہی ہیں اور ان کا نمبر لیک کرنا کسی کی نجی زندگی کے خلاف ہے اور یہ عمل انتہائی بیہودہ اور دوسروں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والا ہے۔ اداکارہ نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کچھ لوگ مسلسل ان کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ کبھی بھی انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ طوبی اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی شادی بہت تھوڑا عرصہ رہی تھی، طوبی نے اس رشتے کو خلع لیکر ختم کیا تھا.

Comments are closed.