پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی،مذہبی سکالر اور میزبان عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی-
باغی ٹی وی :عامر لیاقت نے اپنی چاہنے والوں کو کورونا کو شکست دینے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہو کرگھر واپس آگئے ہیں-ٕ
Just going back to home.Thanks for the prayers and love. May Allah save us from this invisible disease@ImranKhanPTI#COVID19 pic.twitter.com/uJcwzLYWoQ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 23, 2020
انہوں اس مشکل وقت میں دعاؤں اور محبت کے لئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس مہلک اور دکھائی نہ دینے والے مرض سے محفوظ رکھے-(آمین)
اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے بھی ٹوئٹر پر اپنے کورونا ٹیسٹ کے نیگیٹیو آنے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ عامر لیاقت بھی جلد صحت یاب ہو رہے ہیں-
علاوہ ازیں عامر لیاقت حسین کے اکاؤنٹ سے بھی ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش ہے کیونکہ میں کورونا سے لڑ نہیں رہا بلکہ پناہ مانگ رہا ہوں-
عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل
واضح رہے کہ رواں ماہ 5 نومبر کو عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔
رکن قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کووڈ-19 کے حملے کی زد میں ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیماری اور صحت سے متعلق قرآن شریف کی آیت شیئر کرتے ہوئے اسے وائرس کا علاج قرار دیا تھا۔
بعد ازاں عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامرلیاقت کی ہسپتال سے لی گئی تصاویر شئیر کیں اور ٹوئٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہم دونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
طوبیٰ عامر نے بتایا تھا کہ اب عامر لیاقت حسین کی طبعیت اس قدر بگڑ گئی ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
طوبیٰ عامر کا کہنا تھا کہ میری سالگرہ ہے لیکن ہم سیلیبریٹ نہیں کرسکتے کیونکہ عامر لیاقت شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں-
ان کا کہنا تھا کہ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں یہ مشکل وقت ہے میں انہیں ایسے نہیں دیکھ سکتی۔








