عامر لیاقت نے خلیل الرحمن قمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے انداز کو جاہلانہ قرار دیدیا
نجی ٹی وی چینل کے لائیو شو میں ماروی سرمد سے متعلق نا زیبا الفاظ پر عامر لیاقت نے خلیل الرحمن قمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے انداز کو جاہلانہ ، متکبرانہ اور فرعونی قرار دیدیا
باغی ٹی وی : گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر براہ راست شو میں خلیل الرحمن قمر نے ماروی سرمد کے غیر اخلاقی رویہ اپناتے ہوئے نا زیبا الفاظ استعمال کئے جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے مصنف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے انداز کو جاہلانہ ، متکبرانہ اور فرعونی قرار دیدیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے مختلف ٹویٹس میں خلیل الرحمن کے اس غیر اخلاقی رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
آپ کو نہیں پسند
ٹھیک ہے
نظریے سے اختلاف ہے ، مناسب !
مگر یہ طرزتکلم تواس مخبر خاتون کے ساتھ مولا علی کا بھی نہیں تھا جس نے جنگ میں مخبری کا کام سر انجام دیا
خلیل الرحمن قمر! تم نے مَردوں کے سر شرم سے جھکادیے اور تکبر سے معاشرے کو تقسیم کردیا@marvisirmed #khalilurrehmanqamar pic.twitter.com/Jx4yf10Wow— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 4, 2020
ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ آپ کو نہیں پسند ٹھیک ہے نظریے سے اختلاف ہے ، مناسب ! مگر یہ طرزتکلم تواس مخبر خاتون کے ساتھ مولا علی کا بھی نہیں تھا جس نے جنگ میں مخبری کا کام سر انجام دیا خلیل الرحمن قمر! تم نے مردوں کے سر شرم سے جھکادیے اور تکبر سے معاشرے کو تقسیم کردیا
میرا جسم میری مرضی قابل اعتراض نعرہ تھا لیکن
اس سے کہیں زیادہ قابل اعتراض تمہارا جاہلانہ اندازتخاطب ہے، ظاہر ہے ایک عورت کو “دو ٹکے” کی عورت لکھنے والے دوٹکے کے مغرور وجود سے نفرت کے تعفن کے سوا کیا اٹھ سکتا ہے، تُف ہے کہ “میرے پاکستان میں تم ہو”#khalilurrehmanqamar #marvi pic.twitter.com/uYceDTPEr3— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 4, 2020
ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ میرا جسم میری مرضی قابل اعتراض نعرہ تھا لیکن اس سے کہیں زیادہ قابل اعتراض تمہارا جاہلانہ اندازتخاطب ہے، ظاہر ہے ایک عورت کو دو ٹکے کی عورت لکھنے والے دوٹکے کے مغرور وجود سے نفرت کے تعفن کے سوا کیا اٹھ سکتا ہے، تُف ہے کہ میرے پاکستان میں تم ہو
خلیل الرحمن قمر کا فرعونی انداز دیکھ کر مولائے کائنات سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یہ قول مبارک پھر سامنے آگیا
“طاقت، دولت، شہرت اور اختیار (یا اقتدار)
انسان کو بدلتے نہیں
بے نقاب کردیتے ہیں@marvisirmed #khalil #marvi #khalilurrehmanqamar— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 4, 2020
عامرلیاقت نے مزید لکھا کہ خلیل الرحمن قمر کا فرعونی انداز دیکھ کر مولائے کائنات سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یہ قول مبارک پھر سامنے آگیا طاقت، دولت، شہرت اور اختیار (یا اقتدار) انسان کو بدلتے نہیں بے نقاب کردیتے ہیں
دو ٹکے کی عورت سے لے کر
الو کی پٹھی تک کا گھٹیا سفر
بہت جلد طے کرلیا
خلیل الرحمن قمر!مقبولیت ہضم کرنا اعلی ظرفوں کا شیوہ ہے، کم ظرف کانہیں
خالی برتن سوائے بجنے اور بجانے کے کسی کام نہیں آتا
پانی چڑھا کر ہانڈی پکاتے رہو
صرف اُبال آئے گا
غذامیسر نہیں ہوگی!#khalilurrehmanqamar— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 4, 2020
عامر لیاقت نے طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دو ٹکے کی عورت سے لے کر الو کی پٹھی تک کا گھٹیا سفر بہت جلد طے کر لیا خلیل الرحمن قمر ! مقبولیت ہضم کرنا اعلی ظرفوں کا شیوہ ہے کم ظرف کا نہیں خالی برتن سوائے بجنے اور بجانے کے کسی کام نہیں آتا پانی چڑھا کر صرف ہانڈی پکاتے رہو صرف اُبال آئے گا غذا میسر نہیں ہوگی!
سوال یہ نہیں ہے کہ ہم کس عورت کے ساتھ ہیں اور کس کے نہیں؟سوال یہ بھی نہیں ہے کہ جسم اور مرضی کی وضاحتیں ہوں؟سوال یہ ہے کہ اختلاف کے لیے دلیل بلند ہو،آواز نہیں، کسی کے جسم اور اس کی شکل پر پُرغرور انداز میں متکبرانہ فقرے کسنا”خلقت خداوندی” کی توہین ہے#khalilurrehmanqamar #marvi
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 4, 2020
عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ سوال یہ نہیں کہ ہم کس عورت کے ساتھ ہیں اور کس کے نہیں سوال یہ بھی نہیں کہ جسم اور مرضی کی وضاحتیں ہوں سوال یہ ہے کہ اختلاف کے لئے دلیل بلند ہو ، آواز نہیں کسی کے جسم اور اس کی شکل پر پُر غرور انداز میں متکبرانہ فقرے کسنا ،خلقت خداوندی، کی توہین ہے
عامر لیاقت نے حدیث نبوی بھی شئیر کی
آج کی حدیث
فرمایا میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کیاکرو،عورتوں کاخیال رکھو،''استوصوا بالنساء'' کے معنی ہیں عورتوں کی بابت میری وصیت قبول کرو اور وصیت یہ ہے کہ عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کرو (بخاری)#آج_کی_حدیث— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 4, 2020
فرمایا میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کیاکرو،عورتوں کاخیال رکھو استوصوا بالنساء کے معنی ہیں عورتوں کی بابت میری وصیت قبول کرو اور وصیت یہ ہے کہ عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کرو (بخاری)
''تم میں کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے زیادہ اچھا ہے ،اور تم میں سب سے بہتر ہے وہ ہے جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہے “
(مُسنداحمد،ترمذی شریف)
نوٹ: اس حدیث کا یقیناً ان سے کوئی تعلق نہیں جو اپنی بے ہودہ گوہی کو میرے آقاکے قول پر مقدم رکھ رہے ہیں (معاذ اللہ)
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 4, 2020
عامر لیاقت نے ایک اور حدیث لکھی تم میں کامل مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہے
ساتھ ہی انہوں نے ایک نوٹ لکھا کہ معاذاللہ اس حدیث کا یقیناً ان سے کوئی تعلق نہیں جو اپنی بے ہودہ گوئی سے میرے آقا کے قول پر مقدم رکھ رہے ہیں
واضح رہے کہ خلیل الرحمن قمر لائیو شو میں اس وقت غصے میں آگئے جب گفتگو کے دوارن ہی ماروی سرمد نے طنزیہ میرا جسم میری مرضی نعرہ بولا اور لائیو شو کی ہرواہ نہ کرتے ہوئے اور میزبان کے روکنےکے باوجود بھی انہوں نے ماروی سرمد کو ان کے جسم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گالیاں دے ڈالیں اور انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا اور انہیں گھٹیا عورت اور الو کی پٹھی کہنے سمیت ان کے خلاف دیگر قسم کے نا مناسب الفاظ استعمال کیے
نیو نیوز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نصراللہ ملک نےماروی سرمد سے معافی مانگ لی