عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

0
31
عامر لیاقت کی قبر کشائی کا فیصلہ،سابقہ اہلیہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کر رہی تھی، اس لیے میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی-


انہوں نے کہا کہ لیکن اپوزیشن نے جو کیا درست کیا ا ور آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ’’پاکستان کھپے‘‘ ثابت کر دکھایا اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا، دروازے بند تھے لیکن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیا۔


نہایت تکلیف میں ہوں، آج بہتر ہوا تھا لیکن کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا میرے پاکستان کے آئین کی دھجیاں اڑا دی جائیں گی-


عامر لیاقات حسین کا کہنا تھا کہ بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سب آئین کو جواب دہ ہیں۔


عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جو خدا کے سوا کسی اور کے سامنے جھکتا ہے وہ جھکا دیا جاتا ہے، تم جھوٹ بولتے تھے میرے پیارے دوست بہت پیار کیا تھا تم سے لیکن تم جھوٹے تھے دیکھ لو تم جھوٹے تھے-


عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضدی، اکھڑ، تند خو،منتقم المزاج، مردم شناسی سے نا آشنا، عقل کل، تُرش، کسیلا اور کڑوا انسان صرف “میں” میں جیتا ہے، امی کہا کرتی تھیں بیٹا جو بکرا زیادہ میں ،میں،میں کرتا ہے وہ ذبح ہوجاتا ہے-

Leave a reply