مزید دیکھیں

مقبول

مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا

مسلم لیگ نواز نے مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

سینئر تجزیہ کار عامر متین نے اپنے ٹی وی ٹاک شو میں دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے توشہ خانہ سے 10 لاکھ کی گھڑی 45 ہزار میں لی جبکہ تجزیہ کار عامر متین نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام مقابل میں گفتگو کے دوران عامر متین دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے توشہ خانہ سے 10 لاکھ کی گھڑی 45 ہزار میں رکھ لی۔


جبکہ اس دعویٰ کے بعد مریم نواز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کیں تھی کہ عامر متین کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اس حوالے سے عامر متین کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے. قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے اپنے پروگرام میں جو الزام لگایا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے. ملک منصف اعوان ایڈوکیٹ کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں مریم نواز کی ہتک عزت کے ذمرے میں ہرجانے کا دعوٰی بھی کیا گیا ہے.


مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ


ادھر دوسری جانب ایڈوکیٹ غفار نامی (@FanAdvghaffar) ٹویٹر ہینڈل کی جس پوسٹ کو قوٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے مریم نواز پرگھڑی لینے کا الزام لگایا تھا تاہم جب مریم نواز شریف نے اس الزام پر ایف آئی اے میں کروائی کا اعلان کیا تو غفار نامی اس صارف نے معذرت کئیے بغیر ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra