والد برادری سے باہر شادی کر کے پھنس گئے لیکن پچھتائے کبھی نہیں امیتابھ بچن

ذات برادری سے باہر شادی کو تو گناہ سمجھا جاتا تھا
0
48
amitabh bachchan

بالی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے دوران ایک واقعہ سنایا .انہوں نے بتایا کہ سروجنی نائیڈو میرے والد ہرونش رائے بچن کی بڑی مداح تھیں، والد جن کا سکھ گھرانے سے تعلق تھا انہوں نے ذات سے باہر شادی کی تھی۔اور ذات برادری سے باہر شادی کرنے کا ہمارے خاندان میں رواج ہی نہیں تھا بلکہ جہاں ہم رہتے تھے وہاں بھی اس بات کی قبولیت ہی نہیں تھی . ذات برادری سے باہر شادی کو تو گناہ سمجھا جاتا تھا.

” میرے والد جب شادی کے بعد میری ماں کو لیکر الہ آباد آئے تو لوگوں نے ان کی بہت مخالفت کی، سروجنی نائیڈو پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے والد کو دلاسا دیا ”اور انہیں جواہر لعل نہرو سے بھی ملوایا جو الہ آباد میں ہی مقیم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 1942 کی بات کر رہا ہوں، والد کا تعلق اتر پردیش سے جبکہ والدہ سکھ گھرانے سے تھیں، دونوں خاندانوں نے کچھ عرصے اس شادی کی مخالفت کی لیکن بعد میں آمادہ ہوگئے اور رشتے جڑ گئے۔امتیابھ بچن نے کہا کہ اب تو وقت اور حالات بالکل تبدیل ہو گئے ہیں اور اب تو کسی بھی برادری میں کوئی شادی کر لے تو اسکو نارمل سمجھا جاتا ہے.

دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

Leave a reply