بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے 2009 میں ایک فلم کی تھی پا، اس میں ابھیشیک بچن نے امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کیا تھا، والدہ کا کردار ودیا بالن نے ادا کیا تھا، امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کی خوبصورت اداکاری کو بے حد سراہا گیا ، ان کی مقبولیت کا عالم یہ ہوا کہ ان دونوں باپ بیٹے کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں درج کر لیا گیا. اور آج تک باپ بیٹے کی خوبصورت جوڑی کایہ ریکارڈکوئی کوئی فلم نہیںتوڑ سکی.
”اس فلم میںامیتابھ بچن نے ایک 13 سالہ بچے کے کا کردار ادا کیا تھا جو ایک بیماری میںمبتلا ہو جاتا ہے” اور بیماری کی وجہ سے وہ تیزی سے بڑھاپے کی طرف جاتا ہے، شائقین نے باپ بیٹے کی جوڑی اور ان کی اداکاری کو بہت پذیرائی دی. فلم پا آج بھی اپنے بہترین سکرپٹ کی وجہ سے جانی جاتی ہے. یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ایک ساتھ بہت کم فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کے کریڈٹ پر ایک ساتھ فلم پا ہے جس کو کوئی بھی فراموش نہیںکر سکتا. پا جیسی فلم کم از دوبارہ بننا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے.