بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے مداح بے تاب رہتے ہیں. امیتابھ بچن ہر اتوار کے روز اپنے مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں وہ اپنے گھر کے باہر کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو اپنی جھلک دکھاتے اور ان کو ہاتھ ہلاتے ہیں، ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے صبح سویرے ہی ان کے گھر کے باہر جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں. لیکن اکثر امیتابھ بچن اپنے مداحوں کو ننگے پائوں ملنے کےلئے آتے ہیں، کسی نے امیتابھ بچن سے پوچھا کہ آپ اپنے مداحوں کو ننگے پائوں کیوں ملتے ہیں تو اداکار نے کہا کہ عبادت گاہوں میں ننگے پائوں
جایا جاتا ہے، اور میرے مداح میرے لئے عبادت گاہ جیسے ہیں. یاد رہے کہ صرف امیتابھ بچن ہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان ، سلمان خان ، عامر خان ہر اتوار کو اپنے گھر کے باہر آکر اپنے مداحوں کو اپنی ایک جھلک دکھاتے ہیں تاہم سلمان خان کو جب سے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں وہ اپنے گھر کے باہر نہیں آتے نہ ہی پولیس ان کے گھر کے باہر مجمع جمع ہونے دیتی ہے.