بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے گزشتہ روز اپنی 80 ویں سالگرہ منائی اور میگا اسٹار کے لیے ہر طرف سے نیک تمناؤں کی بارش ہوتی رہی. بالی وڈ کی مشہور شخصیات، کھیلوں کی شخصیات، اور سیاست دانوں سے لے کر امیتابھ بچن کے مداحوں، خاندان، خیر خواہوں ہر ایک نے نیک تمنائیں بھیجیں. سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی امیتابھ بچن کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ٹوئٹر پر ایک پوسٹ لکھی.شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو کلپ پوسٹ کیا، اور اس میں وہ بگ بی کی 1991 کی فلم ہم کا گانا ‘ایک دوسرے سے کرتے ہیں پیار ہم’ گاتے ہوئے ایک سیلفی ویڈیو لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ SRK کی طرف سے شیئر کیا گیا ویڈیو کلپ دراصل
2019 کا ہے، جب شاہ رخ اور امیتابھ بچن نے فلم کی ریلیز سے پہلے، بدلہ ان پلگڈ کی اقساط کے لیے ایک ساتھ شوٹ کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اس عظیم انسان، اداکار، سپر اسٹار، باپ اور خوبصورت انسان سے ہمیں یہ سیکھنا چاہیے کہ کبھی بھی پیچھے نہ ہٹیں بلکہ سیکھیں، شاہ رخ خان نے انہیں ساتھ ہی ڈھیروں دعائیں بھی دیں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن ہندی سینما کے شہنشاہ کہلاتے ہیں ان کے کریڈٹ پر لازوال سپر ہٹ فلمیں ہیں. اپنے کام سے امیتابھ آج تک شائقین کو محظوظ کررہے ہیں.