ہندوستانی سینما کے پاور فل اداکار امیتابھ بچن جن کا سٹار ڈم مثالی ہے انہوں نے شادی کی جیا بہادری کے ساتھ جو اب جیا بچن کہلاتی ہیں.امیتابھ بچن نے ہمیشہ ہی اہنی کامیابیوںکا سہرا جیا بچن کے سر رکھا ہے ان دونوں کی شادی کو 49 سال ہو چکے ہیں. حقیقی زندگی کی اس جوڑی کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت سراہا جاتا رہا ہے.دونوں نے ایک ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا. امیتابھ بچن کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو یاد کرواتے ہیں ان دونوں کی ایک ساتھ کی ہوئیں چند فلمیں. پہلے نمبر پر ہے فلم ”ابھیمان” اس میں ان کی کیمسٹری کو بہت سراہا گیا ان کی اس فلم سے شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے. دوسرے نمبر پر ہے فلم شعلے جس میں امیتابھ بچن اور جیا بہادری کی
جوڑی کو ایک ساتھ ایک بار پھر بہت سراہا گیا. اس فلم میں جیا بہادری ایک سنجیدہ لڑکی دکھائی گئی ہیں اور امیتابھ بچن اینگری ینگ مین جو کبھی کبھی ہلکا پھلکا مذاق بھی کر لیتا ہے. تیسرے نمبر پر ہے فلم کبھی خوشی کبھی غم اس فلم میں امیتابھ بچن اور جیا نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا جیا بچن نے ایسی بیوی کا کردار ادا کیا جواپنے شوہر کے تمام فیصلوں کو مانتی ہے لیکن ایک ایسی بیوی بھی دکھائی جو اپنے بچوں کے لئے انہی فیصلوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی بھی ہوجاتی ہے. چوتھے نمبر پر فلم ملی اس میں بھی ان دونوں کی یادگار پرفارمنس کو کون بھول سکتا ہے.پانچویں نمبر پر ہے فلم چپکے چپکے یہ ایک ایسی کامیڈی کلاسک مووی ہے جس کو آج بھی دیکھیں تو مزہ آتا ہے اس میں جیا اور امیتابھ کے کام کو بہت سراہا گیا .