بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ کی نواسی کے نوجوان مسلمان اداکار میزان جعفری کی محبت میں گرفتار ہونے کی خبریں زبان زد عام ہیں تاہم وہ کئی مرتبہ میزان کے اچھے دوست ہونے کا اقرار کرچکی ہیں۔
باغی ٹی وی : نوجوان اداکار میزان جعفری بالی وڈ کے عظیم اداکار سید اشتیاق احمد جعفری کے پوتے اور اداکار جاوید جعفری کے بیٹے ہیں۔
میزان نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ملال‘ سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا، اس فلم میں بہترین اداکاری پر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
میزان جعفری کو ایوارڈ ملنے پر نویا نے نہ صرف خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ کیا بلکہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار کی ایوارڈ لیتے ہوئے تصویر لگا کر انہیں مبارک باد بھی دی۔

نویا کی اس پوسٹ کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا کی جارہی ہے اور ایک بار پھر دونوں کے درمیان قریبی تعلق کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
میزان اس وقت فلم ’ہنگامہ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ ان کی دوسری فلم ہے-
واضح رہے کہ نویا سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اورمعاشقے کی خبروں کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں-
نویا سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اورمعاشقے کی خبروں کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔








