سلمان خان کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور لکھاری نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو دوڑ میں جاری رہنے کے بجائے اپنی خواہشات کے مطابق زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے "ہندوستان ٹائمز” کے مطابق سلیم خان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، انہوں نے اپنی زندگی میں وہ سب حاصل کرلیا ہے جو انہیں کرنا چاہیے تھا اور اب انہیں زندگی کے چند سال خود کو بھی دینے چاہئیں۔
سلمان خان کے والد نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن نے پیشہ ورانہ طور پر شاندار اننگز کھیلیں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا لہذا اب انہیں اس دوڑ سے خود کو باہر کردینا چاہیے اور ریٹائر ہوجانا چاہیے۔
شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات
سلیم خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا مطلب ہی یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی کے کچھ سال اپنی خواہش کے مطابق گزارے انسان کی زندگی کے ابتدائی سال تعلیم اور کتابوں میں گزر جاتے ہیں اور اس کے بعد خاندان کی ذمہ داریاں آ گھیرتی ہیں۔
انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتایا کہ اب ان کی دنیا بہت محدود ہے، وہ اپنے جن دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور واک پر جاتے ہیں وہ بھی فلمی دنیا کے نہیں ہیں۔
سلیم خان کا کہنا تھا کہ اب امیتابھ جیسے اداکار کے لیے کہانیاں نہیں ہیں، ہماری فلمیں تکینکی طور پر بہتر ہوئی ہیں، اس کے علاوہ موسیقی اور ایکشن میں بھی بہتری آئی ہے لیکن ہمارے پاس اچھے اسکرپٹس نہیں ہیں۔
امیتابھ بچن اور سلیم خان دس فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں سلیم خان نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ 1973 میں بننے والی فلم زنجیر میں کام کیا جس میں پران اور جیا بچن بھی تھے جبکہ شعلے، دیوار، مجبور، ڈان، ترشول، کالا پتھر اور دوستانہ جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں-
آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟
امیتابھ بچن نے پیر کو اپنی 79 ویں سالگرہ منائی اور انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر لکھا ، "11 اکتوبر کے دن یف (بڑھا ہوا خاندان) اور خیر خواہوں سے محبت اور پیاراور شکر کے اس بڑے قرض کی ادائیگی کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں سب کو دیکھتا ہوں اور محسوس کرتا ہوں اور ان کو اچھی طرح پڑھتا ہوں اور انفرادی طور پر ان کا جواب دینا ممکن نہیں ہو گا ، اس لیے میں اپنی توجہ اس میڈیم پر دیتا ہوں اور سب سے کہتا ہوں کہ آپ میرے لیے جو کچھ کرتے ہیں اس کا احسان مندانہ مقروض ہوں۔