بالی وڈکے بگ بی کہلائے جانے والے اداکار امیتابھ بچن ہر اتوار کو اپنے گھر کے باہر جا کر اپنے مداحوں کو اپنی جھلک دکھاتے ہیں اور یہ سلسلہ انہوں نے 1982 میں شروع کیا تھا ، تب سے لیکر آج تک اگر وہ ملک سے باہر نہ ہوں یا کسی شوٹنگ میں مصروف نہ ہوں تو وہ ہر اتوار کو اپنے گھر کے باہر آکر اپنے مداحوں کو اپنی ایک جھلک ضرور دکھاتے ہیں. ان کے مداح ان کا دیدار کرنے کےلئے بڑی تعداد میں ان کے گھر کے باہر موجود ہوتے ہیں اور جیسے ہی امیتابھ بچن آکر ہاتھ ہلاتے ہیں تو مداح ان کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیتے ہیں. لیکن اس اتوار ایسا نہ ہو سکا ، امیتابھ بچن کے مداح بڑی تعداد میں ان کے گھر جلسہ کے باہر موجود تھے ، اور ان کے نام کے نعرے لگا رہے تھے ، اور ان کی ایک
جھلک دیکھنے کےلئے انتظار کررہے تھے کہ انہیں بتایا کہ گیا کہ اس بار امیتابھ بچن آپ کو اپنی جھلک نہیں دکھا سکیں گے ، گھر کے باہر جمع لوگ یہ سن کر مایوس ہو گئے ، ان کو وجہ بتائی گئی کہ اداکار شوٹنگ کی غرض سے کہیں دور ہیں اس لئے آج یہ ممکن نہیں ہو گا یوں ان کے مداح مایوسی کی حالت میںواپس لوٹ گئے.