بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف کی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن نے اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ ماضی کے ایک یادگار فوٹو شوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کترینہ کیف بھاری زیورات کے ساتھ عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ امیتابھ بچن بھی شیروانی میں دلکش لگ رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGvZIReBdpJ/?utm_source=ig_embed
امیتابھ بچن نے ہندی میں اپنی پوسٹ کا کیپشن لکھا کہ اچانک ہمیں ماضی کی یہ تصویر مل گئی۔
کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان نے لکھا کہ یہ تصویر ہم نے خود سے نہیں تلاش کی بلکہ صفحہ پلٹتے وقت یہ تصویر مل گئی۔
اُنہوں نے لکھا کہ زیور میں کترینہ جی خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ کُرسی پر بیٹھے شخص ہم یعنی میں ہوں۔
امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کی تصویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہے صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف کو آخری بار علی عباس ظفر کی 2019 میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں دیکھا گیا تھا اور اس فلم میں اُنہوں نے اداکار سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔