امیتابھ بچن نے اپنا گھرکریتی سینون کو لاکھوں روپے کرائے پردے دیا

0
138

بالی وڈ کے سُپراسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنا دو منزلہ گھر اداکارہ کریتی سینون کو لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کا دو منزلہ شاندار گھر ممبئی کے علاقے اندھیری میں ہے جہاں اب کریتی سینون رہیں گی، اداکارہ گھر کا ماہانہ کرایہ 10 لاکھ روپے ادا کریں گی جبکہ انہوں نے 60 لاکھ روپے بطور ایڈوانس جمع کرادیئے کریتی اس گھر میں اگلے دو سال تک رہیں گی۔

سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

خیال رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی طرح بالی وڈ کی دیگر بڑی شخصیات نے اپنی جائیدادیں لاکھوں روپے کرائے پر دے رکھی ہیں۔ معروف اداکار سلمان خان نے باندرہ میں ایک گھر کرائے پر لے رکھا ہے جس کے لیے وہ ماہانہ 8 لاکھ 25 ہزار روپے ادا کرتے ہیں۔

منشیات کیس:آریان خان نے ہفتہ وار حاضری سے استثنٰی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی

کریتی نے اپنے کریئر کا آغاز 2011 میں سلور اسکرین پر مختلف ٹی وی اشتہارات سے کیا کریتی سینون کو بچپن سے ماڈلنگ کا شوق تھا، وہ پانچ سال کی عمر میں ماڈلنگ شو میں حصہ لیتی تھیں۔ کریتی بالی وڈ میں تین فلموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں جن کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔ کریتی اب تک ’ہیرو پنتی‘، ’دل والے‘ اور ’رابطہ‘میں کام کرچکی ہیں کریتی نے بالی ووڈ میں کم عرصے میں ہی اپنی بہترین اداکاری اور حسین اداؤں سے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری

Leave a reply