اداکار ارباز خان جو کہ سلمان خان کے بھائی اور سلیم خان کے بیٹے ہیں ، انہوں نے اپنے والد سلیم خان جو کہ بالی وڈ کے معروف رائٹر اور فلم میکر ہیں ان کا انٹرویو کیا ، اس میں انہوں نے پوچھا کہ آپ کی تو امیتابھ بچن کے ساتھ بہت دوستی تھی لیکن اس دوستی کے رنگ پھیکے کیوں‌پڑ گئے ، تو سلیم خان نے کہا کہ امیتابھ بچن جب مشہور ہوا تو اسکی زمہ داری تھی کہ وہ اس تعلق کو نبھاتا کیونکہ جب کوئی مشہور ہوجاتا ہے تو اسکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پرانے تعلقات کو نھائے، لیکن امیتابھ بچن ایسا کرنے میں ناکام نظر آیا ، لہذا ہماری دوستی کے رنگ پھیکے

پڑ گئے، لیکن میں‌ آج بھی مانتا ہوں کہ وہ ایک بڑا اداکار ہے لیکن ہماری دوستی اس وقت ہوئی جب اسکو کوئی بھی نہیں جانتا تھا. یاد رہے کہ سلیم خان اور امیتابھ بچن کی دوستی ستر کی دہائی سے بھی پہلے کی ہے ، سلیم خان نے امیتابھ بچن کی بہت ساری فلمیں لکھیں، ان کے ڈائیلاگز کی وجہ سے امیتابھ کو بہت زیادہ مشہوری بھی ملی. سلیم خان کی جاوید اختر کے ساتھ جوڑی تھی جو کہ بعد ازاں ٹوٹ گئی دونوں نے ایک ساتھ سپر ہٹ فلمیں لکھیں. سلیم خان اپنے ہی مزاج کے بندے رہے ہیں.

Shares: