عمارہ حکمت نے”دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کی بھارت میں ممکنہ ریلیزسےمتعلق خبروں کی تردیدکردی

0
41

لاہور: ہاکستان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم کی بھارت میں ممکنہ ریلیز سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی نیوز ویب بالی وڈ ہنگامہ نے دعوی کیا تھا کہ فواد خان کی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” 23 دسمبر کو انڈیا میں ریلیز ہونے کا امکان ہے انہوں نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اگر فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی تو اس کا رنویر سنگھ کی فلم’سرکس‘ سے مقابلہ ہوگا۔

زی اسٹوڈیو "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو انڈیا میں ریلیز کرنے پر کام کررہا ہے اور اگلے ہفتے تک ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آجائے گی۔

تاہم اب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بھارت میں پاکستانی فلم کی ریلیز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہماری بھارت میں کسی سے بھی اس طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی لیکن ہمیں امید ہے کہ بھارتی شائقین اس فلم کو سینما گھروں میں بھی دیکھیں گے۔

میناکشی نے سوشل میڈیا پر جیکی شروف کے ساتھ اپنی تصویر لگا کرکیپشن لکھا ہیرو کی ہیروئین

واضح رہےکہ ایکشن پنجابی فلم”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے باکس آفس پر بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہےصرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے پاکستانی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

"دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔

یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی "مولا جٹ” کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جبکہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌

Leave a reply