ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)جڑانوالہ روڈ نزد کوٹ فاضل سٹاپ آئس فیکٹری کا کمپریسر پائپ پھٹنے سے امونیا گیس کااخراج،ریسکیو نے بڑے سانحہ سے بچالیا
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب لاہور جڑانوالہ روڈ نزد کوٹ فاضل اسٹار برف کے کارخانے میں کمپریسر کا پائپ بلاسٹ ہونے کی وجہ سے امونیا گیس کی لیکیج ہوئی اور چاروں اطراف پھیل گئی ورکزر نے بھاگ کر جان بچائی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ بروقت وہاں پہنچاریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ ایس سی بے اے SCBA پہن کر مین کنٹرول والو تک پہنچ کر گیس سپلائی کو فی الفور منقطع کر دیا اور اردگرد کے لوگوں کو بہت بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار موقع پر پہنچ گئے ریسکیو عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس حادثے کو سانحہ میں بدلنے سے پہلے ہی کنٹرول کر لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بروقت اور پیشہ ورانہ مہارت سے گیس لیکیج کو کنٹرول کرنے والے ریسکیورز کی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مبارک باد دی

Shares: